اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

پیر 17 دسمبر 2018 16:54

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سابق ڈائریکٹرایف آئی اے انعام غنی کی طرف سے ان کے وکیل خرم قریشی نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیارکیاکہ عدالت نے انکوائری کیلئے سینئر افسرکی تعیناتی کا حکم دیا لیکن ایف آئی اے حکام نے طرف سے دوبارہ گریڈ19کے جونیئر افسرکو تعینات کردیاگیاجس نے پھرنوٹس جاری کردیا جوعدالتی احکامات کی توہین ہے جس پر عدالت نے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10روزکیلئے ملتوی کردی۔