Live Updates

زرداری کا حکومت بنانے شوشہ ان کی گرفتاری سے پی پی میں جیالوں کی بھگڈر روکنے کے لیے ہے ، محمدانور گجر

پیر 17 دسمبر 2018 17:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری ( اطلاعات ) محمد انور گجر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا قبل از وقت الیکشن اور آئندہ حکومت بنانے کا شوشہ ان کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی میں جیالوں میں مچنے والی بھگڈر کو روکنے کے لیے ہے ۔ زرداری سندھ کے آخری دورے کر رہے ہیں ۔ زرداری کا حکومت بنانے کا دعوی ایسے ہی ہے ، جیسا کہ بلی کو خواب چھیچھڑے دکھتے ہیں ۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ان کی سیاسی موت عنقریب اور ان کا مقدر جیلوں کی سلاخیں ہیں ۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز بھی زرداری کی طرح ایسے ہی واویلا کرتے تھے ۔ لیکن گرفتار ہو کر چھوٹنے کے بعد اب میدان چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت کی 100 روزہ بہترین کارکردگی سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ جو لوگ کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی ، انہیں لٹیروں کو خوف کے مارے نیند نہیں آتی اور یہ کرپٹ ٹولہ گرفتاری کے ڈر سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا کر لٹیروں سے نجات اور احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انور گجر نے پی ای سی ایچ ایس میں پارٹی کارکنان کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں کیونکہ پی ٹی آئی کے لیے سیاسی میدان صاف ہے ۔

کراچی ،حیدر آباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں آئندہ میئر انشاء اللہ پی ٹی آئی کے ہی ہوں گے ۔ پنجاب میں (ن) لیگ ، کراچی میں ایم کیو ایم کے بعد اب سندھ میں زوال کی باری زرداری کی ہی ہے اور سندھ بھر میں پی ٹی آئی آئندہ متبادل کے طور پر اہم کردار ادا کرے گی اور عوام کی نظریں بھی پی ٹی آئی پر ہی لگی ہوئی ہیں ۔ کارکنان سندھ بھر میں متحرک ہو کر تحریک انصاف کو منظم اور فعال بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیونکہ ملک بھر سمیت سندھ میں بھی کرپٹ لٹیروں اور زرداری مافیا کے خاتمے کے لیے عوام بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور سندھ کے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان کے لیے کرن کی امید کے طور پر ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے ان کا ساتھ اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انو رگجر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو وزیر اعظم کی ہدایت پر کراچی کے تمام اضلاع سمیت سندھ کے دورے آج جیکب آباد سے شروع کر رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی ہی عوام کے دلوں کی دھڑکن اور امید کی کرن ثابت ہو گی ۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ گذشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت میں ووٹ دے کر عمران خان کو ملک و قوم کا وزیر اعظم منتخب کیا ہے اور پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے ملک دشمن اور لٹیروں سے نجات کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا ہے ۔ اس موقع پر کامران راجپوت ، ناصر کشمیری فیصل خان ، عمران مغل ، نعمان خان ، اسد ، وقار احمد ، عثمان ، اکبر رحمن ، محمد شاہد ، ملک تصور ، فیضان بھٹی اور انس چاچا سمیت دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات