دُبئی:ڈرائیور حضرات کے لیے ری فیولنگ کے حوالے سے ہدایات

پٹرول ڈلواتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 17 دسمبر 2018 16:42

دُبئی:ڈرائیور حضرات کے لیے ری فیولنگ کے حوالے سے ہدایات
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2018ء ) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کی غرض سے کسی پٹرول اسٹیشن پر موجود ہیں تو ان چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہ بھولیے:
1۔ ماچس یا دیا سلائی ہرگز نہ جلائیں، یا اور کوئی بھی ایسی چیز کا بھی استعمال نہ کریں، جس سے چنگاری نکلتی ہو۔ کیونکہ کسی پٹرول پمپ کے پاس ایسا کرنے سے سپارک پیدا ہو گا، جو بہت زیادہ خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہاں تک کہ اگر آپ فیول ڈلواتے وقت گاڑی میں ہی بیٹھے ہیں تب بھی ہرگز شعلہ نہ جلائیں۔
2۔ پٹرول ڈلواتے وقت گاڑی کا انجن بند کر دیجیے۔ کسی خطرے سے محفوظ رہنے کی خاطر اس ہدایت پر ضرور عمل کیجیے۔ یہاں تک کہ اگنیشن میں سے چابی بھی باہر نکال لیں تاکہ حادثاتی طور پر انجن کا سوئچ آن نہ ہو جائے۔

(جاری ہے)


3۔ ری فیولنگ کرواتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کیجیے۔

اس وقت جبکہ کئی پٹرول پمپس پر ری فیولنگ کے لیے سیلف سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈرائیور حضرات کی جانب سے ایسی کوئی بے پرواہی اُنہیں خطرے کے بہت زیادہ قریب کر دیتی ہے۔
4۔ سٹیٹک الیکٹریسٹی کو ڈسچارج کر دیں۔خود پٹرول ڈالتے وقت اس بات کی تسلّی کر لیں کہ پٹرول کی نوزل کو کار کے دھاتی حصّے سے پرے رکھیں۔ ری فیولنگ کرتے وقت کار کے اندر دوبارہ داخل نہ ہوں۔


5۔ پٹرول ڈالتے وقت نوزل کو درست ڈائریکشن میں رکھیں۔ نوزل کو ڈسپنسر یونٹ سے اُٹھاتے وقت اس بات کی تسلّی کر لیں کہ فیول ٹینک کا کیپ ٹھیک طرح سے کھول لیا گیا ہے۔ گاڑی کو فیولنگ سٹیشن کے دائیں یا بائیں رکھیں تاکہ پٹرول ڈالتے وقت فیول ہوز میں کھنچاؤ پیدا نہ ہو۔پٹرول بھرنے کے بعد فیول ٹینک سے نوزل نکالتے وقت اس بات کی تسلّی کر لیں کہ پٹرول کے قطرے زمین پر نہ گریں۔

اس وقت تک دوبارہ گاڑی نہ چلائیں جب تک آپ کو یہ تسلّی نہ ہو جائے کہ آپ نے فیول ہوز کو واپس ڈسپنسر یونٹ پر رکھ دیا ہے۔
6۔ فیول ٹینک بھروانے کے بعد گاڑی سٹارٹ کر کے کچھ دیر آہستگی سے چلائیں۔ اگر کوئی ڈرائیور سیلف سروس پٹرول اسٹیشن پر پٹرول بھروانے کے طریقے سے واقف نہیں ہے، تو ایسی صورت میں وہاں موجود گیس اٹینڈنٹ کی خدمات حاصل کیں جائیں۔