گلگت بلتستان چیف کورٹ کی سال 2018ء میں عدل و انصاف کی فراہمی میں شاندار کارکردگی

پیر 17 دسمبر 2018 17:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے سال 2018ء میں عدل و انصاف کی فراہمی میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے، چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں چیف کورٹ نے یکم جنوری تا15دسمبر تک دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل1059مقدمات کو نمٹایا جن میں دیوانی471فوجداری،307 اور ر ٹ پٹیشن281 تھیں۔

(جاری ہے)

چیف کورٹ نے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں سستے اور فوری انصاف کی پالیسی کے تحت11ماہ15دن کی مدت میں سنگل اور ڈویژن بینچ میں مقدمات کی سماعت کی ۔فاضل عدالت نی954مقدمات چیف کورٹ گلگت میں جبکہ 105مقدمات سکردو سرکٹ بینچ میں نمٹائیں ۔ گلگت بلتستان چیف کورٹ میں مزید1185 مقدمات زیر سماعت میںجنہںآئندہ سال2019 میں نمٹایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :