لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کے واجبات ادائیگی کیلئے شوگر ملز کا گروی شدہ سٹاک فروخت کرنے سے روک دیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کے واجبات ادائیگی کیلئے شوگر ملز کا گروی شدہ سٹاک فروخت کرنے سے روک دیا ۔جسٹس فرخ عرفان خان نے نجی بینک کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

بینک کے وکیل نے بتایا کہ سنگل بنچ کے فیصلے کی بنیاد پر کین کمشنر نے گروی شدہ سٹاک فروخت کرنے کا نوٹس دیا ہے،کین کمشنر پنجاب کسانوں کو ادائیگی کیلئے پتوکی شوگر ملز کا سٹاک نیلام کرنے جا رہے ہیں، دورکنی بنچ نے سنگل بنچ کا کسانوں کو ادائیگی کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے،معطل شدہ فیصلے کی موجودگی میں بینکوں کے پاس شوگر ملز کا گروی شدہ سٹاک نیلام نہیں کیا جا سکتالہٰذا کین کمشنر کا کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کیلئے شوگر ملز کا سٹاک نیلام کرنے کا نوٹس کالعدم کیا جائے۔

عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کین کمشنر پنجاب سے 1ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔