صاف پانی کمپنی کے سابق ریزیڈنٹ انجینئر عدنان آفتاب نے ضمانت کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) صاف پانی کمپنی کے سابق ریزیڈنٹ انجینئر عدنان آفتاب نے ضمانت کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

عدنان آفتاب کی درخواست میں ڈی جی نیب، انویسٹی گیشن آفیسر اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے 26نومبر کو گرفتار کیا اور 27 نومبر کو نیب کی درخواست پر جیل منتقل کر دیا گیا، کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں کیا، اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام جھوٹا ہے، نیب کی جانب سے بھی کرپشن میں کسی بھی قسم کے کردار کی وضاحت نہیں کی گئی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔