مسلم لیگ(ن) کا 30 دسمبر کو یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے یومِ تاسیس منانے کی تیاری شروع کردی ہے ،ْکنونشن کا انعقاد بھی کیا جائیگا

پیر 17 دسمبر 2018 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رواں برس 30 دسمبر کو یومِ تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے یومِ تاسیس منانے کی تیاری شروع کردی ہے ،ْ اس موقع پر کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔کنونشن کا انعقاد لاہور میں کیا جائیگا جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارٹی ورکرز سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی موجود ہوگی جبکہ نواز شریف پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی شرکت کریں گی تاہم ان کے خطاب کرنے سے متعلق تصدیق نہیں کی جاسکی۔علاوہ ازیں یومِ تاسیس کی مناسبت سے ملک کے تمام شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں کانفرنسز، سیمینار، مذاکرے اور مباحثے شامل ہوں گے۔

ان تقریبات میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کیعلاوہ مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران جماعت کی پالیسی اور مختلف مسائل پر پارٹی مؤقف کے بارے میں کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔