نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات او رترقیاتی فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائیں گے‘عثمان بزدار

گھروں کی تعمیر اور روزگار کے وعدے بھی پورے کریں گے،سیاحت اور لائیوسٹاک سیکٹر میں تاریخی تبدیلیاں لارہے ہیں ․وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدار 100روزہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس، 15منتخب محکموں اور خصوصی پراجیکٹس پر بریفنگ

پیر 17 دسمبر 2018 18:03

نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات او رترقیاتی فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں اختیارات او رترقیاتی فنڈز کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ آفس میں 100روزہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کو 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ماڈل صوبہ بنانا چاہتے ہیں-تعلیم، صحت اور زراعت میں دیرپا اثرات کے حامل اقدامات کر رہے ہیں-گھروں کی تعمیر اور روزگار کی فراہمی کے وعدے بھی پورے کریں گی-سیاحت اور لائیوسٹاک سیکٹر میں تاریخی تبدیلیاں لارہے ہیں-اجلاس میں وزیراعلیٰ کو 15منتخب محکموں کے اقدامات اور خصوصی پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی -اس موقع پر چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل ،ڈی جی پی آر،ایس ایم یوکے سربراہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔