وزیراعلی خیبرپختونخوا مالم جبہ اراضی کیس میں نیب میں پیش

اداروں کا احترام کرتے ہیں،نیب افس میں آخری پیشی ہے، نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیر چٹ دے دی ہے،کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا،،محمودخان

پیر 17 دسمبر 2018 18:05

وزیراعلی خیبرپختونخوا مالم جبہ اراضی کیس میں نیب میں پیش
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مالم جبہ اراضی کیس میں نیب میں پیش ہوئے ۔ نیب نے کلین چٹ دے دی ہے،بطورسابق وزیر سیاحت طلب کیا گیاتھا۔ مالم جبہ سوات اراضی کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان نیب آفس میں پیش ہوئے،میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیب نے سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا تھا،اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

نیب افس میں آخری پیشی ہے،نیب نے مجھے کلین اینڈ کلیر چٹ دے دی ہے ۔کوئی سوالنامہ نہیں دیا گیا،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مالم جبہ اراضی لیزکا علم نہیں تھا ۔ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں ۔مالم جبہ اراضی اسیکنڈل میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سینیٹر محسن عزیز پہلے ہی پیش ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

۔نیب میں سوات مالم جبہ اراضی کیس میں 275ایکڑ اراضی لیزپردینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مالم جبہ میں 2014 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی ہیں۔ مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر کھیل تھے جب کہ محسن عزیز خیبرپختون خوا اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہارپندرہ سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز بتیس سال تک کر دی گئی تھی۔