Live Updates

کراچی سے لیکر خیبر تک بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں گے،گورنر سندھ

پیر 17 دسمبر 2018 18:15

کراچی سے لیکر خیبر تک بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں گے،گورنر ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے کہا ہے کہ جب حکومتیں ناکام ہو جاتی ہیں تو سیلانی ویلفیئر جیسے ادارے وجود میں آتے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے عزم کیا ہے کہ خدمت خلق کے تقاضے پورے کرتے ہوئے بے گھر افراد کو 50لاکھ افرا د کو سستے مکانات دیں گے کراچی سے لیکر خیبر تک بے سہارا لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں گے اس سلسلہ میں سیلانی جیسے فلاحی ادارے سے شراکت داری ہو سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بسم اللہ سٹی حیدر آبا د میںکم آمدنی والے افراد کو 92سستے فیلٹس کی چابیاں دینے اور200فیلٹس مزید دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی علامہ محمد بشیر فاروقی ،آباد کے چیئر مین محمد حسن بخش ،ذاکر عمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واؤڈا ، پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم پی اے حلیم عادل شیخ ، ایم کیو ایم کے ایم پی اے ندیم صدیقی ، سابق ایم پی اے مبین شیخ ، جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی ، عارف بلڈر کے مالک عارف میمن ، سائیٹ ایسوسی ایشن کے مظہر الحق ، پی ٹی آئی کے رہنما محفوظ الرحمن عرسانی ، جمشید علی شیخ اور دیگر معززین بھی موجو د تھے۔

قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے بسم اللہ سٹی میں فیلٹس کا افتتا ح بھی کیا اور مقامی ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی فلاحی مملکت میں یہ تصور نہیں ہو سکتا کہ اس کی عوام سرد و گرمی میں فٹ پاتھ پر رات گزاریں گے اور بھوکے سوئیں گے ایسی مملکتیں خود اپنی رعایا کے لیے فلاحی منصوبہ بناتی ہیں برطانیہ اور امریکہ میں کسی کو فٹ پاتھ پر سوتا نہیں پائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان نے عزم کیا کہ وہ اسے ایک فلاحی مملکت بنائیں گے اسی لیے انہوں نے غریب و کم آمدنی والوں کے لیی50لاکھ مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے پناہ گاہوں کے قیام کا آغاز کردیا ہے چند میں کراچی میں بھی شیلٹر ہومز بنادیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ایک قابلِ اعتما د فلاحی ادارہ ہے اس طرح کے اور بھی ادارے ملک میں کام کررہے ہیں ہم ان کی دل سے قدر کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جب حکومتیں ناکام ہو جاتی ہیں تو سیلانی جیسے ادارے وجود میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیلانی کی شراکت داری سے کراچی میں 5ہزار فیلٹس تعمیر کریں گے وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے کہ کوئی بے سہارا سڑک کنارے یا فٹ پاتھ پر نہ سوئے وہ مجھے معلوم کررہے ہیں کہ شدید سردی پڑ رہی ہے تم نے کراچی میں اب تک شیلٹر ہومز کیوں نہیں بنائے انہوں نے کہاکہ بس سمجھ لیں چند دن میں یہ شیلٹر ہومز قائم ہو جائیں گے اور کوئی انسان سرد موسم میں بے سہارا ہو تے ہیں کھلے آسمان تلے سوئے گا نہ بھوکا رہ سکے گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشیر فاروقی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے 50لاکھ مکانات بنانے کا جو اعلان کیا ہے و ہ پروجیکٹ شروع ہوچکا ہے سیلانی ویلفیئر کو نام کی ضرورت نہیں ہے یہ وزیر اعظم عمران خان کے نام کرتے ہیں اور ملک بھر میں سستے مکانات بنانے میں ہم ان سے غیر مشروط تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بڑا ہے جہاں 63شعبہ جات کام کررہے ہیں 35ممالک میں فلاحی کام کیا جارہا ہے اور یومیہ ایک کروڑ روپے سے زائد غریب و مستحق افراد پر خرچ کیا جاتا ہے یہ سب اہلِ خیر کے تعاون سے ہو رہا ہے جس کا مقصد صرف آخرت کی کامیابی ہے ہم ایدھی ، چھیپا ، انصار برنی اور دیگر فلاحی اداروں سے بھی تعاون لیتے ہیں کیونکہ مقصد ایک ہے دکھی انسانوں کی خدمت کرنا ہے ہم بے روز گاروں کو بھی بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات