پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات میں اضافے کے لیے پاکستان ہارٹی ایکسپو آئندہ ماہ ہو گی

پیر 17 دسمبر 2018 18:15

راولپنڈی17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتما م پاکستان ہارٹی ایکسپو 21 اور 22 جنوری 2019 کو منعقدہو گی ۔جس میںمختلف ممالک کے وفود شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ہارٹی ایکسپو میں سائنسدان، برآمد اور درآمد کنندگان شریک ہوں ہوں گے جبکہ اس موقع پر دو روزہ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس کا مقصد دنیا میں ہونے والی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، ریسرچ کے متعلق پھلوں اور سبزیات کے کاشتکاران و برآمد کنندگان کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ملکی پھلوںو سبزیات کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہاکہ ایکسپورٹ کی بدولت کاشتکاروں کو پھلوں اور سبزیوں کی بہتر قیمتیں حاصل ہوں گی۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ہارٹی ایکسپو میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سفراء کو بھی دعوت دی گئی ہے اور توقع ہے کہ پاکستان ہارٹی ایکسپو اپنی نوعیت کی منفرد ایکسپو ثابت ہو گی ۔