Live Updates

جولائی تا نومبربراہ راست بیرونی سرمایہ کاری35 فیصد کم رہی،اسٹیٹ بینک

نومبر میں21 کروڑ 88 لاکھ ڈالرجبکہ مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 55 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ مالی سال 2018 سے سرمایہ کاری 54 فیصد کم رہی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 18:21

جولائی تا نومبربراہ راست بیرونی سرمایہ کاری35 فیصد کم رہی،اسٹیٹ بینک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی تا نومبربراہ راست بیرونی سرمایہ کاری35 فیصد کم رہی، نومبر میں 21 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 55 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی،جبکہ مالی سال 2018 سے سرمایہ کاری 54 فیصد کم رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداو شمار کے تحت مالی سال 2018 سے سرمایہ کاری 54 فیصد کم رہی۔

مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 55 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ جبکہ گزشتہ 5 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 88 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان میں نومبر میں 21 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاری سے متعلق مزید بتایا کہ پاکستان میں جولائی تا نومبر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری35 فیصد کم رہی ہے۔

(جاری ہے)

اکستان کے پہلے سے خسارے میں چلنے والے قومی اداروں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بینکوں سے ایک کھرب 15 ارب 46 کروڑ روپے قرض لے لیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ پبلک سیکٹر انٹرپرائززکا خسارہ کم کرنے کی کوشش کریں گے تاہم حکومت نے ان کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان اداروں نے گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں صرف 2 ارب 58 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

جن قومی اداروں نے قرض لیا ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ، پاکستان اسٹیل ملز ، پاکستان ریلوے اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شامل ہیں۔ صرف پی آئی اے ، اسٹیل ملز اور ریلوے کی وجہ سے گزشتہ 3 سال کے دوران مجموعی طور پر 7 کھر 5 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق قومی ادارے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقروض ہورہے ہیں۔

گزشتہ برس ان اداروں نے مجموعی طور پر بینکوں سے 2 سو 45 ارب 40 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں یہ قرض بہت کم تھا ،جبکہ صرف 5 ماہ میں 2 ارب 58 کروڑ کے قرض لیے گئے ۔تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک قومی ادارے قرض لینے کا ریکارڈ قائم کردیںگے کیونکہ18-2017ء کے اختتام پر 10 کھرب 68 ارب 20 کروڑ روپے کا قرض لیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات