Live Updates

لوگ خودکشیاں کررہی ہیں اور زرداری صاحب کہتے ہیں کہ غریب کے حق پر دکھ ہوتا ہے ، حلیم عادل شیخ

پیر 17 دسمبر 2018 18:58

لوگ خودکشیاں کررہی ہیں اور زرداری صاحب کہتے ہیں کہ غریب کے حق پر دکھ ..
حیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے باہر سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ، خاوند بخش جئیجو، عمران قریشی سمیت دیگر رہنمائوں اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ سعید غنی معصوم چہرے کے پیچھے نہ چھپے اب بتائیں کے پانی کب ملے گا کراچی سے لیکر کارونجھر تک عوام پیاسی مر رہی ہے پ پ کے وزراء عوام کے پئسوں پر عیش کر رہے ہیں، سندھ کے شہر گندگی میں بھرے ہوئے ہیں، 18 ترمیم اچھی ہے مگر یہ بھی نہیں کے پیسے دیں اور حساب نہ مانگیں کرپشن کا ضرور حساب لیں گے ایک ایک روپے سندھ کی عوام کو واپس دلائیں گے آج سے تین روز کرپشن مٹاؤ، سندھ بچاؤ،. زرداری بھگاؤ مہم سندھ بھر میں شروع کردی ہے پوری سندھ کے شہروں میں جائیں گے دنیا کے دکھائیں گے کہ پ پ نے گیارھ سالوں میں عوام کو کیا دیا ہے سارے ادارے آنٹی کرپشن کے ہاتھ میں ہیں۔

(جاری ہے)

کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ واک کی جائے گی زرداری صاحب فیئر ویل جلسے کرررہے ہیں اب وہ بلاول ہاؤس سے اڈیالا جانے والے ہیں زرداری صاحب الوداعی جلسے کررہے ہیں وہ اب اڈیالہ جانے والے ہیں بینظیر کے صدقے میں انہیں اقتدار ملا تھر میں ہزاروں بچے مرگئے اس پر کیوں نہیں بولے لوگ خودکشیاں کررہی ہیں اور زرداری صاحب کہتے ہیں کہ غریب کے حق پر دکھ ہوتا ہے وزیر اعلٰی کا قلم بھی انور مجید کے لیے چلتا ہے اومنی گروپ سے اچھا بزنس کوئی ہو نہیں سکتا 100 ارب کی منی لانڈرنگ ثابت ہوچکی ہے سندھ باسیوں کا خون چوس کر پیسے بٹورے گئے زرداری صاحب آپ ذوالفقار بھٹو یا بینظیر بھٹو نہیں ہیں پیپلزپارٹی کو زرداری صاحب نے ملک سے اٹھا کر چار صوبوں تک پہنچا دیا ہے نئے الیکشن تو مجھے سندھ میں ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں منسٹر لگانے کے بھی پیسے لیے جاتے ہیں علی بابا پکڑا گیا اب چالیس چوروں کا نمبر ہے ٹپی سے لیکر اے جی مجید اور ان سے چمچوں سے لیکر یومس میمن تک آنٹی کرپشن کی داستان کھلنے والی ہے منچھر تباہ ہوگیا ہے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں پانی بڑوں کو مل جاتا ہے لیکن چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں ملتا یہ پیپلزپارٹی انور مجید، زرداری ایان علی اور ٹپی کی پارٹی ہی100 دن کا حساب بعد میں لینا ہمیں 10 سالوں کا حساب دیں بھٹو صاحب نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا اور انہوں نے لوگوں کو بھوکہ ننگا روڈوں پر سلا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات