Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی آڑ14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث بھارتی فوجیوں کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے‘مطالبہ

پیر 17 دسمبر 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کی آڑ14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ظلم و بربریت انتہا کو پہنچ گئی ہے ،قابض بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے میں 14 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے درجنوں کشمیریوں کو گولیاں برسا کر زخمی کردیا۔

بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے۔

(جاری ہے)

1لاکھ سے زائد شہادتوں کی تاریخ رقم کرنے کے باوجود کشمیریوں کا جزبہ اور ولولہ ماند نہیں پڑا،کشمیر میں کوئی ایسا گھرانہ نہیں جو بھارتی فوج کی دہشت گردی سے متاثر نہ ہوا ہو جبکہ عالمی برادری بھارتی ریاستی دہشت گردی پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر یہ ایوان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کر رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث بھارتی فوجیوں کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات