پنجاب پولیس میں جعلسازی سے سٹینوگرافرز بھرتی ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پنجاب پولیس میں جعلسازی سے سٹینوگرافرز بھرتی ہونے کے الزام میں نیب کی جانب سے گرفتار محمود الحسن سمیت 9ملزمان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔درخواست گزاروں نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے جعلسازی کے ذریعے پولیس میں سٹینوگرافرز بھرتی ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، نیب تفتیش مکمل ہو چکی ہے، درخواست گزار ہر قسم کی ضمانت دینے کو تیار ہیں، درخواست گزاروں کے خلاف الزامات ، نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے ۔