لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس ،پلی بار گین کی منظوری کیخلاف درخواست پر ڈی جی نیب ،فیصل رائو کو نوٹس جاری

پیر 17 دسمبر 2018 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں ملزم فیصل رائو کی پلی بار گین کی منظوری کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب لاہور اور فیصل رائو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔این ٹی جی کمپنی نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں سابق سی ای او فیصل رائو کی پی بی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق سابق سی ای او فیصل رائو نے این ٹی جی کے علم میں لائے بغیر لاہور پارکنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا، فیصل رائو نے پلی بارگین کی تمام رقم این ٹی جی کمپنی کے اکانٹ سے ادا کی، نیب اور احتساب عدالت نے فیصل رائو کی پی بی کی درخواست غیر قانونی طور پر منظور کی۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سابق سی ای او فیصل رائو کی پلی بارگین کی درخواست کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے ڈی جی نیب لاہور اور فیصل رائو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔