وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نواز شریف کے گارڈز کے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت

نواز شریف کی حکومت تو ختم ہو گئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہیں ہوئی، کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی،حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نواز شریف کے گارڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت تو ختم ہو گئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر نواز شریف کے گارڈز کے تشدد کے واقعہ پر اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی مزیدبددعائیں نہ لیں، غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔