Live Updates

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوںمیں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوںمیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوںمیں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو وزیراعظم آفس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ترک قیادت اور اپنی جانب سے مبارکباد دی اور ترک صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے پاکستان کو ترکی کی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر اور قیادت کو پاکستان کے دوروں کی دعوت دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات