جامعہ کراچی، اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب 18 دسمبر کوہوگی

پیر 17 دسمبر 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) جامعہ کراچی کے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’وسطی ایشیائی معاشی انضمام اور سی پیک:امکانات،چیلنجز اور مستقبل‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز منگل 18 دسمبر 2018 ء کو صبح9:00 بجے ایچ ای جے جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔ڈاکٹر عظمیٰ ارم خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی جبکہ اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ثمینہ خلیل خطاب کریں گی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت فلپائن ،چین،جاپان اور دیگر ممالک کے محققین مقالہ جات پیش کریں گے۔