اعلی تعیلمی کمیشن نے آئی سی ایم اے پی، آئی کیپ اور اے سی سی اے ممبرشپ سرٹیفیکیٹس کو ایم کام کے مساوی قرار دیدیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ مینجمنٹ اکائونٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی)، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) اور اے سی سی اے ممبرشپ سرٹیفیکیٹس کو ایم کام کے مساوی قرار دیدیا۔ پیر کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیاں کے مطابق آئی سی ایم اے پی، آئی کیپ اور اے سی سی اے ممبرشپ سرٹیفیکیٹس رکھنے والے طلباء کو اب کے اکویویلنس سرٹیفیکیٹ کیلئے اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایچ ای سی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جامعات، عام عوام اور ملازمت دہندہ گان کو آگاہ کیا ہے کہ متذکرہ سرٹیفیکٹس ایم کام کے مساوی ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایچ ای سی نے جامعات اور ملازمت دہندہ گان سے درخواست کی ہے کہ درج بالا سرٹیفیکیٹس رکھنے والے طلباء کے سرٹیفیکیٹس کو ایم کام کی ڈگری کے مساوی تصور کیا جائے تاہم ملازمت دہندگان اور جامعات ملازمت اور داخلے کے لئے اپنے قواعد اور لوازم کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

(جاری ہے)

درخواست دہندگان ایچ ای سی سولہ سالہ تعلیم پر مبنی اِن سرٹیفیکیٹس کو ایم کام ڈگری کے مساوی قرار دیتا ہے۔ یہ اقدام ایچ ای سی کی طرف سے اپنے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ عوام بالخصوص طلباء اور فیکلٹی کے لئے آسانی پیدا کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :