ڈیرہ اسماعیل خان، محمدسعید قتل کیس، ملزم محمدخان عرف ممدی بیٹنی شک کا فائدہ کی بنیادپررہا

پیر 17 دسمبر 2018 19:36

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ٹانک اورنگزیب خان نے 2016کے مشہورمحمدسعید قتل کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمدخان عرف ممدی بیٹنی ولد صالح محمد سکنہ کڑی لٹی کوشک کا فائدہ دے کر کیس سے بری کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی طرف سے عدالت میںمعروف قانون دان سردار ثناء اللہ خان گنڈہ پور اورشجاع اللہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے، جبکہ مقتول محمدسعیدکی طرف سے پراسیکیوشن زاہد خان کنڈی اورپی پی مصطفی8دسمبرپیش ہوئے۔10اگست2016کوتھانہ ایس ایم اے ٹانک کی حدود میں غزل میرکرکٹ گرائونڈنزد عمراڈاپرفائرنگ کرکے محمدسعیدکوقتل کردیاگیاجس کی دعویداری محمدخان عرف ممدی بیٹنی پر کی گئی تھی جس کا گزشتہ روز فیصلہ ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :