مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ ، احتجاجی مظاہرے ۔

پیر 17 دسمبر 2018 19:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ریاستی دہشتگردی کیخلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا گیا ور احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔

(جاری ہے)

جموں و کشمیر ریفوجی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ایوان صحافت سے گھڑی پن چوک تک احتجاجی ریلی کا انعقاد بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی حکومت پاکستان سے مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم پر جاندار موقف اُٹھانے کی اپیل گھڑی پن چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ایکشن کمیٹی کے چیئر مین گوہر کشمیر، صدر راجہ عارف خان، چوہدری منشاء، نذیر بیگ ، فاروق شیخ، یونس میر ،سردار جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پلوامہ اقوام متحدہ سمیت عالمی دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے پوری وادی میں اس وقت کرفیو کا سماں ہے لیکن یہ بات باعث افسوس ہے کہ حکومت پاکستان اس نازک موڑ پر بھارت سے دوستی کرنے کے بجائے کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت کرئے۔