Live Updates

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم ونہتے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھائے ہیں،

اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کاروائی کرے،سیدہ فرح اعظمی

پیر 17 دسمبر 2018 19:48

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم ونہتے کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھائے ہیں اور پاکستانی کشمیر پر بھی بھارتی بمباری وبلااشتعال فائرنگ کے واقعات قابل افسوس ہیں جن کا اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے ، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور رینجرز کی بہادری کی وجہ سے بھارت خائف بھی ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں نہتے وبے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنایا ہے اور انہیں شہید وذخمی کرنے کے علاوہ املاک کو بھی تباہ کیا اور بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے کشمیرپر بھی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی جس کاپاکستان کی مسلح افواج اور رینجرز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا لیکن بھارت اب بھی اپنی مذموم حرکات سے باز نہیں آیا ، سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد پاکستان کا حصہ ہوگا کیونکہ کشمیری قوم بھارتی مظالم ودہشت گردی سے سخت تنگ ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستانی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہے اورکشمیریوں نے بھارتی غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے اور جانی ومالی قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستانی کشمیر پر بھارتی فائرنگ وگولہ باری کا نوٹس لے اور بھارت کے خلاف کاروائی کرکے مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق رائے دہی دلوائے تاکہ وہ اپنا فیصلہ خود کرسکیں ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات