نیتھن لیون بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے دشمن نمبر ون بن گئے

آف سپنر اب تک7مرتبہ کوہلی کی وکٹ حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 دسمبر 2018 19:35

نیتھن لیون بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے دشمن نمبر ون بن گئے
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17دسمبر2018ء) آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ آﺅٹ کرنے والے باﺅلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرتھ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم287رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی تھی اور ویرات کوہلی17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جب نیتھن لیون کی ایک گیند ان کے بلے کا کنارہ لیکر سلپ میں کھڑے عثمان خواجہ کے ہاتھ میں چلی گئی ،اس سے قبل ایڈیلیڈ اوو ل میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری چار ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے مقابلے کے تیسرے روز آسٹریلیوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بھارت کے 250رنز کے جواب میں235رنز بنا کر پوویلین لوٹی اور یوں بھارتی ٹیم کو پہلی اننگزمیں15رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، دوسری اننگز میں لوکیش راہول اور مرلی وجے نے اپنی ٹیم کو63رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد مرلی وجے 18رنز بنا کر مچل سٹار ک کی گیند پر پیٹر ہینڈ سکومب کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ، لوکیش راہول عمدہ بلے باز ی کا مظاہر ہ کررہے تھے تاہم 44رنز بنا کروہ جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر ٹم پین کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ،کپتان ویرات کوہلی نے چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 71رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد کوہلی34رنز کی باری کھیلنے کے بعد نیتھن لیون کی گیند پر شاٹ لیگ پر کھڑے ایرون فنچ کے ہاتھوں جکڑے گئے ، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ساتواں موقع تھا جب نیتھن لیون نے کوہلی کی وکٹ حاصل کی اور یوں وہ بھارتی کپتان کے خلاف کامیاب ترین ٹیسٹ باﺅلر بن گئے ،لیون نے ویرات کوہلی کو اب تک668گیندیں کی ہیں اور 361رنز کے عوض7مرتبہ انہیں پوویلین بھیجا ہے ،بھارتی کپتان کے خلاف ان کی فی وکٹ اوسط51.57رہی ہے ، برطانیہ کے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ بھی 5 ،5مرتبہ ویرات کوہلی کو آﺅٹ کرچکے ہیں جب کہ آسٹریلیوی فاسٹ باﺅلر پیٹر سڈل ، سابق جنوبی افریقی پیسر مورنے مورکل اور برطانوی لیگ سپنر عادل رشید نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ،4 مرتبہ ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کررکھی ہے ۔