Live Updates

سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی قلت و بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے،

K4منصوبہ 25بلین سے بڑھ کر125تک پہنچ گیا ہے ،کراچی فیڈر میں آلودگی کا سندھ حکومت نوٹس لے ،گورنر سندھ عمران اسمعٰیل کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 17 دسمبر 2018 19:53

سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی قلت و بحرانی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی قلت و بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے K4منصوبہ 25بلین سے بڑھ کر125تک پہنچ گیا ہے کراچی فیڈر میں آلودگی کا سندھ حکومت نوٹس لے ،احتساب کا سن کر آصف زرداری کی کیفیت تبدیل ہو گئی ہے و کنفیوژن کا شکار ہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ عام آدمی کرپشن کرے تو جیل میں جائے اور بڑے کو چھوڑ دیا جائی ۔

یہ باتیں انہوں نے کوٹری بیراج جام شورو میں پانی سے متعلق بریفنگ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی اس موقع پر وفاقی وزیر آبی امور فیصل واؤ ڈا ، ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی تھے ۔قبل ازیں گورنر سندھ اور وفاقی وزیر کو کوٹری بیراج کے چیف انجینئرشفقت حسین ، ایگزیکٹیو انجینئر نثار احمد تنیو اور ایس ڈی او طارق احمد عرسانی نے کوٹری بیراج اور غلام محمد پل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اپ اور ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی مقدار ،سیلانی صورتحال کی تاریخ ، دریائے سندھ سے نکلنے والی کینالز سے متعلق بتایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی فیڈر اور کینجھر جھیل سے کراچی جانے والی نہر میں آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کو اسکا نوٹس لینے کا کہا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ سندھ میں پانی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے اگر بارشیں نہ ہوئیں تو سندھ میں پانی کی بحرانی کیفیت ہوسکتی ہے ہمیں متبادل انتظام پر غور کرنا ہوہ گا اگر سندھ میں چھوٹے ڈیمز بنا دیئے جاتے تو آج جیسی صورتحال نہ ہو تی۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی اگر پانی چوری کرتا ہے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن بڑے چوروں کا کوئی کچھ نہیں بگاڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبہK4کی لاگت 25ارب سے بڑھ کر ایک125ارب پہنچ چکی ہے ہم کے فور کرنے کومکمل تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی جو کیفیت بتائی جارہی ہے وہ اعداد و شمار کا جادو بھی ہو سکتا ہے سندھ کو اسکے حصہ کا پانی دیا جارہا ہے اگر پیچھے پانی کی کمی ہو تی ہے تو صوبوں کو کم پانی ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینجھر جھیل کی صورتحال کا وہاں دور ہ کرکے جائزہ لیں گے ۔ ایک سوال پرگورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے کہاکہ اب آصف زرداری کو کیا جواب دوں و ہ اس وقت کنفیوژن کا شکار ہیں انہوں نے نامناسب باتیں کی ہیں جو ملک کے استحکام کے لیے بھی مناسب نہیں ہیں وہ اپنے بارے میں بتائیں کہ کہاں سے آئے ہیں ۔وہ بے نظیر بھٹو کی شہادت فائدہ اٹھا کر ہیروبن گئے وہ پاکستان کے ساتھ جو کچھ کرنا چاہ رہے ہیں وہ اب نہیں چلے گاآپ نے چوری کی ہے اب سامنا کریں یہ کیا ہوا کہ ایک عام آدمی روٹی یا پانی چوری کرے تو اسے سزا دیکر جیل بھیج دیا جائے اور طاقت ور بچا رہے اب یہ نہیں چلے گا یہ ایک مضبوط حکومت ہے اور نیب آزادی سے کام کررہا ہے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات