عالمی انسانی حقوق پر ایک فنی وثقافتی آگاہی تقریب کا انعقاد

انسانی حقوق کا احسا س ہمار ے معاشرے کے عام لوگوں میں ناپیدہے، شیماکرمانی

پیر 17 دسمبر 2018 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کو گزشتہ ستر سالوں سے دنیا بھر میں منایاجارہا ہے جسے پسماندہ ملک میں اس دن کی اہمیت کو موثر طریقے سے اُجاگر کرنے کیلئے تحریک نسواں نے سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر گزشتہ روز آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں ایک ثقافتی تقریب کا اہتما م کیا ۔

اس موقع پر تحریک نسواں کی بانی شیما کرمانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احسا س ہمار ے معاشرے کے عام لوگوں میں ناپیدہے یہ کیونکہ ناخواندگی ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی اکثریت انسانی حقوق سے ناواقف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری آج کی اس تقریب کا سبب بھی یہی ہے کہ عام لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے شعور و آگاہی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

اس اہم کام کو سرانجام دینے کیلئے ہمارے ساتھ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں شامل ہیں۔ جن میں سندھ کمیشن آ ن دی اسٹیٹس آف وومن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، پی این ایف ڈبلیو ایچ، مہر ور آرٹ پروڈکشن، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، ہم آواز ،پیس اینڈ ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن ، وومن ڈوپلمنٹ فاؤنڈیشن ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آ ف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور آنچل سوشل ویلفئر آرگنائزیشن سندھ شیماکرمانی نے کہا کہ ان مختلف تنظیموں کو باہم یکجاں کر نے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ مختلف طبقوں اور مختلف سوچ کے لوگ آپس میں میل جول کریں ، روابط بڑھائیں ، ایک دوسرے کے مسائل پر غور کر کے انسانی حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمگیر ہمیں اس بات کی ضمانت فراہم کرتا ہے کہ ہم سب آزادی کے ساتھ اپنے فارمنگ آرٹس وثقافت کا سہارا لیتے ہوئے لوگوں میں یہ احساس اجاگر کریں کہ انسان ہونے کے ناطے ان کت بنیادی پیدائشی حقوق کیا ہیں اورآئین کی رو سے ریاست اس کو کون سے حقو ق دینے کی ضمانت فراہم کرتی ہے ۔ ہمار ا یقین ہے کہ فنون وثقافت کے ذریعے کی گئی با ت کے دور رس نتائج برآمد ہوتے ہیں اور لوگوں کے ذہنوں میں اس کا اثر دیرپا برقرار رہتا ہے ۔

موسیقی ، تھیٹر ، رقص و تقریر کے رنگوں سے سجی اس خوبصورت تقریب میں کراچی کی دیہی و شہری دونوں علاقوں کی عوام شامل ہے ۔ ا س تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے کراچی کے نئے ابھرتے ہوئے نوجوان لڑکے، لڑکیاں اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے یہاں موجود تھے۔ جبکہ تقریب میں ہر عمر و طبقہ فکر کے لوگوں کے علاوہ کراچی کی ممتاز سماجی شخصیات اورملک کے مشہور گلوکار اریب اظہر بھی شامل ہیں۔