جاپان کے شہرساپورو کے ریستوران میں دھماکا،41 افراد زخمی

دھماکے کے بعد ریستوران کی 2 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ، جائے وقوع کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے بعد علاقے میں گیس کی بدبو محسوس کی گئی ، عینی شاہد تحقیقات شروع کر دی گئی

پیر 17 دسمبر 2018 20:04

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) جاپان کے شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی شہر ساپورو کے ریستوران میں دھماکا ہوا جس کے فوری بعد ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ رپوٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد ریستوران کی 2 منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی ، جائے وقوع کی قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق لوگوں کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور دھماکے کی نوعیت اور وجہ سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گیس کی بدبو محسوس کی گئی۔

متعلقہ عنوان :