شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک

پیر 17 دسمبر 2018 20:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) شمالی عراق میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں 7مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترک جنرل سٹاف کی پیر کو ایک ٹوئیٹ کے مطابق شمالی عراق کے علاقے غارا اور ہکورک میں ترک فضائیہ کی کارروائی میں7 مبینہ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانے پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ہلاک کیئے جانے والے دہشتگرد ترک فوجی اڈوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :