شکار کیلئے آیا سعودی شہزادہ ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت شدید زخمی

ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، شدید چوٹیں آئیں ، ڈرائیور کی حالت تشویشناک

پیر 17 دسمبر 2018 20:06

شکار کیلئے آیا سعودی شہزادہ ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت شدید زخمی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سعودی عرب کا شہزادہ سلطان اپنے ڈرائیو ر اور ترجما ن سمیت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لئے روجھا ن میں نجی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سعودی شہزادہ سلطان شکا ر کھیلنے کے لیے چاچڑاں شریف سے روجھا ن جا تے ہو ئے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا شہزادہ سلطان کے ڈرائیو ر اور مترجم بھی اس حادثے میں شدید زخمی ہو ئے ہیں جن کو روجھا ن کے سرکا ری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہا ں ان کو طبی امداد دینے کے بعد ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علا ج جا ری ہے شہزادہ سلطان کو بازو اور اور چہرے پر کا فی چو ٹیں آئی ہے جبکہ ان کے ڈرائیو ر کی حالت بھی تشویشنا ک بتائی جا رہی ہے ۔