پاسکو میں ہونے والی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری فوڈ، ایم ڈی پاسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاسکو میں ہونے والی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سیکرٹری فو ڈ اور ایم ڈی پاسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ال پاکستان پاسکو سٹاف یونین کے صدر رانا لطافت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی وزرات فوڈ اور ایم ڈی پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم ڈی پاسکو نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر یہ تقرریاں کر دیں۔ان تقرریوں کے لیے کسی قسم کا کوئی اشتہار نہیں دیا گیا۔ نہ ہی امیدواروں سے کوائف طلب کیے گئے۔ ان ہونے والی تقرریوں میں اکرم، عمران ایوب ساجد اور دیگر شامل ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان تقرریوں کو کالعدم قرار دے ۔