لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ منہاج القران کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ۔ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بغیرسانحہ کے ذمہ داروں کا تعین ممکن نہیں۔ عدالت حکومت کو جلد نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے ۔