جام کمال کی حکومت ہر حوالے سے جام ہوچکی ہے،حافظ حسین احمد

سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیاجارہاہے ،کوئی ڈاکٹر محفو ظ ہے نہ صحافی، صوبے میں جنگل کا قانون نافذہوچکاہے ،مرکزی ترجمان جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ بلوچستان میں جام کمال کی حکومت ہر حوالے سے جام ہوچکی ہے ،سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیاجارہاہے نہ کوئی ڈاکٹر محفو ظ ہے نہ ہی کوئی صحافی صوبے میں جنگل کا قانون نافذہوچکاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اغبرگ کچلاغ کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اغبرگ میں حافظ حسین احمد نے مولانا محمد امین اللہ کی اہلیہ مولانا عزیزاللہ کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے کچلاغ کلی سمالی میں ممتاز علمی وروحانی شخصیت مولانا گل حبیب کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا فضل مولا سے تعزیت کی اس موقع پر مولانا محمد طاہر توحیدی، حافظ زبیر احمد ،حافظ سعید احمد، ظفر حسین بلوچ اوردیگربھی موجود تھے حافظ حسین احمد نے مزیدکہاکہ جمعیت علمائے اسلام نے روزاول سے ملک کے استحکام کے لیے کرداراداکیاہے موجودہ حکمران ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جارہے ہیں ملک میں جمہوریت کے بجائے آمریت مضبوط ہورہی ہے ۔