Live Updates

اوورسیز پاکستانیز کے مسائل آج تک کسی حکومت نے حل کرنے کی کوشش نہیں ،مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، تمام پاکستانیوں کو یکساں طور پر مساوی حقوق د ینگے،سربراہ پی ایس پی

پیر 17 دسمبر 2018 20:35

اوورسیز پاکستانیز کے مسائل آج تک کسی حکومت نے حل کرنے کی کوشش نہیں ،مصطفی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر افسوس کہ آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش نہیں کی مگر انشائاللہ پاک سرزمین پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور تمام پاکستانیوں کو یکساں طور پر مساوی حقوق دے گی عوام کے بنیادی حقوق تعلیم پانی بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کو معیشت میں بہتری کے لئے آگے لے کر آئیں گے، اوورسیز پاکستانی جس بھی ملک میں ہیں وہ پاکستان کی پہچان ہیں لہذا وہ وہاں کے قوانین کا احترام کریں اور اپنے اخلاق اور کردار سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں ان خیالات کا اظہار سید مصطفٰی کمال نے مڈل ایسٹ میں پارٹی زمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دے حکومت کی ابتدائی 100 روزہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی سن انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی 25 جولائی کے جنرل الیکشن کے بعد آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہے انہوں نے پاک سرزمین اور سیز یونٹس کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی نے عوامی حکومت کے عوام دشمن اقدامات پر سخت الفاظ تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی حکومت قرار دیاانہوں نے کہا کہ آج کراچی سمیت پورے پاکستان میں جس طرح سے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو گھروں سے بے گھر اور انکے کاروبار سے بے دخل کیا جارہا ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہم سب قانون کا احترام کرتے ہیں اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مگر اپنے ہی ملک کے لوگوں کو بیروزگار کرنا اور بے گھر کرنا اور اس عمل کو چیف جسٹس کے احکامات قرار دینا قطعی طور پر درست نہیں ہے حکومت کا کام اپنے لوگوں کو روزگار اور گھر فراہم کرنا ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں تو مکمل طور پر اس کے برعکس ہورہا ہیآج بزنس مین سے لیکر مزدور طبقہ ہر انسان پریشانی کے عالم میں موجودہ حکومت کو بدعائین دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی سے پہلے عمران خان پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول ترین سیاسی رہنما تھے اور آج جب انہوں نے پاکستان کا اقتدار سنبھالا تو آج ہر شخص انکی کارکردگی پر افسوس اور دکھ کا اظہار کر رہا ہی. آخر میں انہوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی. اس موقع مڈل ایسٹ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور حنیف بابر صاحب نے سید مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا اور تمام اراکین کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات