ادارہ اقلیتی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے، ڈی جی ترقیات کراچی

پیر 17 دسمبر 2018 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اقلیتی ملازمین کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔ ڈائریکٹر فنانس عطاء عباس فوری طور پر کرسچین ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

25 دسمبر سے قبل تمام کرسچین ملازمین کو ایک ماہ کی قبل ازوقت تنخواہ جاری کی جائے اس سلسلے میں کے ڈی اے سے منسلک تمام شعبہ جات کے افسران اپنے ملازمین کی فہرست مرتب کرکے فنانس اینڈ اکائونٹس میں جمع کرائیں تاکہ تنخواہ کی ادائیگی کا عمل ممکن بنایا جاسکے۔

ادارہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے، حال ہی میں افسران و ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے سوک سینٹر میں موجود پولی کلینک میں جدید مشینری وضروری آلات کے ساتھ ادویات کا انتظام مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے، قابل اور تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل پینل کی نگرانی میں مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولیات یقینی بنائی جارہی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :