Live Updates

آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹا ، بلاول بھی زرداری کی بھینٹ چڑھ رہا ہے،شیخ رشید احمد

نالہ لئی ایکسپریس وے سواں کیمپ سے ترنول بغیر سگنل کے دو طرفہ سڑک کے ساتھ مارکیٹیں بنیں گی، افتتاح کچھ دنوں تک عمران خان کریں گے،میڈیا سے گفتگو

پیر 17 دسمبر 2018 20:35

آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹا ، بلاول بھی زرداری کی بھینٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے اور بلاول بھی آصف زرداری کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، نالہ لئی ایکسپریس وے سواں کیمپ سے ترنول بغیر سگنل کے دو طرفہ سڑک کے ساتھ مارکیٹیں بنیں گی۔ جس کا افتتاح کچھ دنوں تک وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے چوروں ڈاکوئوں کے پروڈکشن آرڈر ہورہے ہیں جن پر مجھے تحفظات ہیں اور جو لوگ انصاف کے نام پر ووٹ لے کر آئے وہ بھی منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں اور چور ڈاکو لٹیرے بھی منسٹر کالونی میں رہ رہے ہیں او رپروٹوکول دیا جارہا ہے ۔ آصف زرداری کہتا ہے کہ عمران خان اناڑی ہے یہ 30 مارچ تک آپ کو معلوم ہوگا کہ عمران خان اناڑی ہے یا کھلاڑی ہے آج اسمبلی میں نواز شریف آئے مجھے کہا تھا آپ اسمبلی میں نہیںہوں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف آج دیکھ لو میں اسمبلی میں ہوں آپ نہیں ہیں۔ نالہ لئی ایکسپریس وے کا افتتاح چند دنوں تک وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ یہ سواں کیمپ سے ترنولتک دورویہ سڑک بغیر سگنل کے ہوگی اور نالہ لئی کے اوپر سپر مارکیٹیں دونوں طرف ہوں گی ۔ پانی کو بھی روکیں گے اور سیلاب کو بھی یہ میرا 14 سال پہلے کا خواب تھا۔ اب ایک نیا شہر آباد ہوگا ۔ آج قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ اس ملک کو لوٹنے والوں نے پانی‘ روٹی‘ کپڑا ‘ مکان ‘ تندور اور میٹرو پر لوٹا ۔ قوم اب حساب مانگتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات