کراچی، آئی جی سندھ سے سفارت خانوں کے 28قونصل جنرلز و نمائندگان کی ملاقات

سکیورٹی اقدامات باالخصوص باہمی روابط کومزید مربوط بنانے پر تبادلہ خیال

پیر 17 دسمبر 2018 20:39

کراچی، آئی جی سندھ سے سفارت خانوں کے 28قونصل جنرلز و نمائندگان کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت کراچی میں قائم سفارت خانوں کے 28 قونصلیٹ جنرلز/نمائندگان سے ایک خصوصی اجلاس ہوا اور ملاقات کے دوران سکیورٹی اقدامات سمیت دیگر ضروری امور اور باالخصوص باہمی روابط کو مذید مربوط اور مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دوران بریفنگ سیکیورٹی ترجیحات و اقدامات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے تجویز دی کہ تمام سفارت خانوں کی عمارتوں کے منتخب کردہ پوائنٹس پر واچ ٹاورزاور سی سی ٹی وی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومزکا قیام اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا قونصلیٹ پر دہشت گردانہ حملے کو سامنے رکھتے ہوئے کراچی پولیس کی جانب سیایس او ایس نامی سافٹ ویئر متعارف کیا جارہا ہے جو تمام قونصل خانوں کو دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سافٹ ویئر کے استعمال سیکسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں پولیس کاجلدریسپانس عملاً یقینی بنایا جاسکے گا۔ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل بشیر بروہی نے اس موقع پر سفارت کاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایف ایس سی کے جملہ امور واقدامات کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ فی زمانہ سیکیورٹی خدشات اور تحفظات ایک عالمی مسئلہ بنکر سامنے آئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیئے تمام ممالک اپنے اپنے ملک کی جغرافیائی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے تناظر میں تمام تر انسدادی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے لیئے باعث مسرت وافتخار ہیکہ وہ سندھ میں قائم غیرملکی سفارت خانوں اور اسکے تحت آنیوالے مختلف مندوبین،ماہرین اور اسٹاف کی سیکیورٹی کے لیئے دستیاب افرادی قوت اوروسائل کو اپنی تمام تر صلاحیتوں اور مہارت کے تحت بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں ایف سی ودیگر بھی ناصرف ہمہ تن مصروف عمل ہیں بلکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ اور فالو کرنے جیسے عمل میں بھی مذکورہ اداروں کی معاونت اور تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ چائنا قونصلیٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی کو مذید غیر معمولی بنائے جانیکے حوالے سے جامع تجاویز اور مشاورت کے تناظر میں اشد ضروری ہے کہ سندھ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں اور سندھ میں قائم تمام سفارت خانوں پر مشتمل واٹس ایپ گروپ کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے سیکیورٹی معلومات، تجاویز مشاورت آگاہی سمیت درکار سیکیورٹی اقدامات اور ممکنہ درپیش خدشات وتحفظات کی باہمی شیئرنگ سے ناصرف سیکیورٹی امور کو تقویت ملیگی بلکہ بروقت انسدادی اقدامات وریسپانس بھی مذید مؤثر ہوجائیں گے۔

انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کہا کہ وہ ماہانہ بنیادوں پر تمام قونصلیٹ جنرلز/نمائندگان سے اجلاس/ ملاقات کو باقاعدہ ایک شیڈول کے تحت یقینی بنائیں تاکہ انکی تجاویز اور مشاورت سے سیکیورٹی کے جاری جملہ اقدامات و حکمت عملی کو مذید بہتر اور فول پروف بنایا جاسکے۔اس موقع پر انہوں نے تمام قونصلیٹ جنرلز/ نمائندگان ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے بہادر اور باصلاحیت افسران اور جوان صوبے میں امن اومان کی صورتحال پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور صوبے میں موجود تمام سفارت کاروں،ماہرین، مندوبین انکے دفاتر رہائشی مقامات وغیرہ پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو باقاعدہ مؤثر رابطوں کے تحت یقینی بنارہے ہیں۔

اجلاس/ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ،ڈی آئی جی آرآرایف،ڈی آئی جی ساؤتھ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی آپریشن،ایس ایس پی ساؤتھ،اورایس پی ایف ایس سی اسپیشل برانچ کے علاوہ امریکہ،چائنا،یو اے ای،قطر،بنگلہ دیش،چاپان سوئٹزرلینڈ، کویت،سری لنکا،اٹلی، جرمنی،سعودیہ،اومان،؂ملائشیا،روس،انڈونیشیا،تھائی لینڈ،ترکی،بحرین،افغانستان،فرانس،ایران،برطانیہ،شمالی کوریا، یمن،پولینڈاورمراکش کے قونصلیٹ جنرلز/نمائندگان نے شرکت کی۔