احتساب عدالت میں ذوالفقار بھٹو کی شہادت کا تذکرہ

پیر 17 دسمبر 2018 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کا تذکرہ ‘ میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب جج ارشد ملک کو دوران دلائل بتایا کہ جب بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی تو لوگوں نے انہیں شہید کہنا شروع کردیا اس پر ان کے خلاف مقدمات بنے‘ لاہور ہائی کورٹ کے جج نے انہیں بری کردیا اور ریمارکس دیئے کہ عوام کی اپنی رائے ہے جو مرضی کہیں ۔

(جاری ہے)

معزز جج صاحب بالکل اسی طرح عوام اپنی رائے رکھتی ہے اور انہیں اپنی اظہار رائے کی آزادی ہے۔ عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔