قومی اسمبلی کا اجلاس نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد کی وجہ سے 5 منٹ کے لئے ملتوی کردیا گیا

پیر 17 دسمبر 2018 20:39

قومی اسمبلی کا اجلاس نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو آغاز میں ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد کی وجہ سے پانچ منٹ کے لئے ملتوی کردیا گیا جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے اس صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیا۔ اس دوران پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آئوٹ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز فرخ حبیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے داخلی راستے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے مسلح گارڈ نے کیمری مین پر تشدد کیا ہے، اس پر صحافی سراپا احتجاج ہیں، پریس گیلری سے بھی واک آئوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس کے احاطہ میں پرائیویٹ گارڈ لانے پر پابندی عائد کی جائے، اگر کسی کو کوئی خطرہ ہے تو وہ یہاں نہ آیا کرے۔ سپیکر نے اس معاملہ پر غور کے لئے 5 منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کردیا۔