Live Updates

موجود ہ حکومت نے پانچ سالوں میں کل 37633.76ملین ڈالر غیرملکی قرضہ کی ادائیگی کرنا ہوگی

اصل قرضہ 310027.72ملین ڈالر جبکہ 6605.97ملین ڈالر سود کی شکل میں اد ا کیا جائیگا،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

پیر 17 دسمبر 2018 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پانچ سالوں میں کل 37633.76ملین امریکی ڈالر کے غیرملکی قرضہ جات کی ادائیگی کرنی ہے جس میں اصل قرضہ 310027.72ملین ڈالر جبکہ 6605.97ملین ڈالر سود کی شکل میں اد ا کیا جائیگا،یہ معلومات وزیر خزانہ کی طرف سے پیر کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران دی گئیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ اس وقت نو سرکاری اور 25نجی شعبہ بینک ملک میں کام کررہے ہیں ،ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان نے عالمی اداروں سے کل 32134ملین ڈالرز کا قرضہ حال کیا جبکہ ستمبر 2018 کے آخر تک پاکستان کے ذمہ واجب الادا قرضے کی رقم 29174.6بلین روپے ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کیلئے بیرون ملک سے 880.57ملین روپے کی رقم اکھٹی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ 500 ‘ 1000 اور 5000 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ بینک دولت آف پاکستان کے ذمہ 29174.6 بلین روپے کے قرضہ جات واجب الادا ہیں۔ جس میں 25783.4 بلیبن روپے بطور سرکاری قرضہ 16919.8 بلین روپے بیرونی قرضہ و دیگر واجبات ہیں 1908.7 بلین سرکاری طور پر ضمانت 1482.5 بلین روپے شامل ہیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ موجودہ حکومت قرضہ واپس کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ اس حوالے سے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے۔ س میں حاصل ٹیکس کو بڑھانے ‘ ملکی برآمدات اور کارکنان کی بھیجی گئی رقوم میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ناصرا سلم راجہ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات