ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،آصف زرداری کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور پھر بری بھی کیا‘ قمر زمان کائرہ
عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ ہو یا کوئی بھی ہدف ہر معاملے میں ناکام رہی ہے ‘ پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
پیر 17 دسمبر 2018 20:45
(جاری ہے)
اجلاس میں 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے جلسے میں شمولیت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج کے حکمرانوں کو اندازہ نہیں کہ جمہوری عمل کتنی جانیں قربان کرکے حاصل ہوا،ہمیں احساس ہے کہ جب جمہوری عمل ڈی ریل ہوتا ہے تو کتنی جانیں قربان کرنا پڑتی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو صاحب سے لیکر آج تک کل 15 برس بھی حکومت نہیں کی۔ہماری قیادت کیخلاف احتساب ہوا ہم نے کبھی سوال نہیں پوچھا،آپ اور آپکے اتحادیوں کیخلاف بھی مقدمات ہیں،لوگوں کیخلاف تفتیش کے دوران گرفتاریاں ہورہی ہیں مگر وزرا ئ کیخلاف ایسا نہیں ہورہا،سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف بھی مقدمات ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے اگر انتخابات کی کوئی بات کی ہے تو کیا اس میں کسی کو کوئی شک ہے کہ انتخابات جعلی ہوئے۔ہم نے جوڈیشل ایکٹوزم بھی بہت دیکھ لیا،ہم نے افتخار چودھری کا زمانہ بھی دیکھا اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،ہم آئین کے اندر رہ کر کام کرنے کی بات کررہے ہیں تو کونسا جرم کررہے ہیں،برطانیہ میں کیا بریگزٹ کی بات نہیں ہورہی، زرداری صاحب یہی کہتے ہیں کہ جن کا جو کام ہے انہیں ہی کرنے دیں،عدالت ہر کام کا سو مو ٹو لیتی ہے مگر عدالت کے جو اپنے کام التوا ئ کا شکار ہیں ان پر کیا ہم انہیں سوال نہ کریں،گزشتہ دنوں گوجرانوالہ اور کئی ڈویڑنز میں عدالتیں بند رہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اٹھارویں ترمیم کی سزا دی جارہی ہے تو کونسا غلط کررہے ہیں،وزرا ئ روزانہ اٹھاریں ترمیم پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سوال کرتے ہیں،دوسروں کو برا کہنا بڑا آسان ہے لیکن ہمیں کوئی گھبراہٹ اور غصہ نہیں ہے،بی بی شہید بھی یہی کہتی تھیں کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،زرداری صاحب بھی یہی کہتے ہیں اور بلاول بھٹو بھی یہی کہہ رہے ہیں،اگر یہ سب کہنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس کا کیا کام ہے کہ وہ پاور ہائوسز کا جائزہ لیں،احتساب کریںکس نے روکا ہے۔کسی کو این آر او کی ضرورت نہیں ہے،ہم سوال کرکے کیا گناہ کررہے ہیں،خان صاحب اینٹی کرپشن کا کام بہت ضروری ہے اسے ضرور کیجئے،عدلیہ اور فوج قابل احترام ہیں مگر پارلیمان بھی قابل احترام ہے جو ان اداروں کی ماں ہے،ہم پارلیمان کی عزت کی بات کرکے کیا غلط کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحافیوں اور اخباری مزدوروں پر ظلم ہورہا ہے،سیٹھوں سے کہتا ہوں برے وقت کو برداشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے،گرفتاریاں اس سے پہلے بھی ہوئیں،زرداری صاحب کو پہلے بھی ان ہی عدالتوں نے کرپشن کیسز میں گرفتار کیا اور ان ہی عدالتوں نے بری بھی کیا۔بلاول بھٹو نے پارٹی سنبھالی تو ان پر کیسز بن رہے ہیں،اس وقت کے مقدمات ہیں جب وہ کمسن تھے۔انہوںنے کہا کہ یہ عمل درست نہیںجس نے بھی گڑھا کھودا وہ خود ہی گرا ہے،ہم این آر او مانگ رہے ہیں اور نہ ہی آپ دینے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیراعظم خود کہہ رہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیںہم تو چاہتے ہیں کہ حکومت مدت پوری کرے۔عدالتی احتساب سے عوامی احتساب بڑا ہوتا ہے،عوامی احتساب سے ہی حالات بہتر ہوں گے۔ہم نے نیب کو درست کرنا چاہا تھا مگر ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی،ہمارے اوپر بے بنیاد مقدمات قائم کئے جارہے ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم جیلوں میں جانے سے ڈرتے نہیں ،جیل میں جانا کوئی بڑی بات نہیں ،ہم تو کہتے ہیں ہمارے اوپر الزام تو صحیح لگائیں۔۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.