کیمرا مین پر نواز شریف کے گارڈ کا تشدد، سپیکر نے فوری نوٹس لے لیا

آئندہ پارلیمنٹ میں ذاتی گارڈ لانے پر پابندی ہوگی ،ارکان کی حفاظت پارلیمنٹ کی سیکورٹی کرے گی، آئندہ کوئی شخصیت اپنے ساتھ گارڈز پارلیمنٹ کے احاطے میں نہیں لاسکے گی، کوئی کتنا بھی بڑا لیڈر ہو سیکورٹی پارلیمنٹ سے باہر چھوڑ کر آئے، سپیکر قومی اسمبلی

پیر 17 دسمبر 2018 20:45

کیمرا مین پر نواز شریف کے گارڈ کا تشدد، سپیکر نے فوری نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پارلیمنٹ ہائوس کے باہر کیمرا مین پر میاں نواز شریف کے گارڈز کے تشدد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کوریج کے دوران کیمرا مین پر نواز شریف کے گارڈز کے تشدد کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔اسد قیصر نے تشدد میں ملوث نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئندہ کوئی شخصیت اپنے ساتھ گارڈز پارلیمنٹ کے احاطے میں نہیں لاسکے گی، کوئی کتنا بھی بڑا لیڈر ہو سیکورٹی پارلیمنٹ سے باہر چھوڑ کر آئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کی حفاظت پارلیمنٹ کی سیکورٹی کرے گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر بہیمانہ تشدد کیا، جس سے سما ٹی وی کا کیمرا مین بے ہوش ہو گیا۔ دوسرے کیمرہ مین کو بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔بے ہوش کیمرا مین کا اسپتال میں معائنہ جاری ہے، معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کی جائے گی۔ دوسری طرف صحافیوں نے نواز شریف کے ایک گارڈ کو پکڑ لیا، جب کہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔۔