شیخوپورہ ، پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، رانا تنویر حسین

ملکی تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہو ئے اس کی نظیر کہیں نظر نہیں آتی ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، رہنماء مسلم لیگ(ن)

پیر 17 دسمبر 2018 20:45

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما، ڈپٹی اپوزیشن لیڈرقو می اسمبلی، سا بق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ملکی تاریخ میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہو ئے اس کی نظیر کہیں نظر نہیں آتی ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈرمحمدشہباز شریف خندہ پیشانی سے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور وہ دن بھی دور نہیں جب وہ اپنے خلاف لگا گئے تمام الزامات اور مقدمات میں سرخرو ہو نگے مسلم لیگ (ن)کی قیادت خلاف مقدمات مفروضوں پر قائم کئے گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو کے ڈیرہ نظام پور ڈھاکہ میں کر سمس کی تقریب سے خطاب اور میڈ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ارکان صو بائی اسمبلی پیر اشرف رسول ، میا ں عبدالرؤف ، سا بق تحصیل ناظم رانا انوار الحق ، یوسی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان ، چودھری وسیم انجم سندھو ،میڈ یا کو آرڈی نیٹر ندیم گورایہ ، مسیحی رہنما چودھری برکت اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں ایئر پورٹ ، مو ٹر ویز ، ہائی ویز ، چاروں صوبو ں میں نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، توانائی کے میگا پراجیکٹس اور سی پیک منصوبے ، ملکی معیشت کی بحالی ، کراچی اور فا ٹا میں قیام امن ، ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ ،پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری محمد نواز شریف کی پاکستان اور عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک جہاں بھی جائیں ہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں ہی نظر آئیں گیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقو ق کا تحفظ کیا گیا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسیحی برادری کے رہنماؤں کو پنجاب میں وزارت خذانہ سمیت مرکز میں بھی اہم وزارتیں دی گئی قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے انہوں نے تحریک پاکستان میں مسلمانوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا جس پر مسلم لیگ(ن) مسیحی برادی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں تبدیلی تو نہیں آئی البتہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ملکی معیشت کوسنبھالہ دینے کے لئے ہاتھوں میں کشکول اٹھائے دربدر پھرتے ضرور نظر آرہے ہیں پی ٹی آئی پوری کی پوری یوٹرن کا مجموعہ بن چکی ہے آئے روز قوم سے جھوٹے وعدے کرنا وزیر اعظم سمیت وزرائ نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے حکمران جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک چلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔