راولپنڈی،صارف کے قیمتی کاغذات گم کرنے پرلیپرڈ کورئیر سروس کو2 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری

پیر 17 دسمبر 2018 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی نے صارف کے قیمتی کاغذات گم کرنے پرلیپرڈ کورئیر سروس کو2 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا صارف ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نی6دسمبر کو راولپنڈی سے کراچی کے لئے اپنے انتہائی قیمتی کاغذات بک کروائے جن کو 11دسمبر تک ہر صورت کراچی ڈیلیور کرنا تھا یہ بات لیپرڈ کورئیر کے بکنگ سنٹر نے بھی بتائی تھی انہوں نے کہاکہ کاغذات 11 دسمبر سے پہلے ہی مطلوبہ مقام پر پہنچ جائیں گے لیکن ڈاک ڈیلیور نہ ہونے پر جب لیپرڈ کورئیر سروس سنٹر اور حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور کہا کہ جلد آپ کا مسئلہ حل کیا جائے گا لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس پر ڈاکٹر رائے اصغر نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی قانونی راہنمائی میں2 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :