گاندھی قتل کے بعد فسادات میں سکھوں کے قتل عام میں ملوث کانگریس رہنما کو سزا
دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 73 سالہ سجن کمار کو وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل میں اشتعال پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے دیا
پیر 17 دسمبر 2018 20:48
(جاری ہے)
دو رکنی عدالتی بینچ نے سجن کمار کو مجرمانہ سازش، نفرت پھیلانے اور باہمی ہم آہنگی کے خلاف اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا۔
عدالت نے کہا کہ ’ متاثرین کو یہ یقین دلانا اہم ہے کہ چیلنجز کے باوجود سچ غالب رہے گا‘۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ’ ان مظالم کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں‘۔سجن کمار کو رواں ماہ کے آخر میں ہتھیار ڈالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور انہیں باقی ماندہ زندگی جیل میں گزارنا ہوگی۔خیال رہے کہ سجن کمار نے 2004 میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن مذکورہ الزامات کی بنیاد پر انہیں 2009 کے انتخابات سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔گزشتہ مہینے سکھ مخالف فسادات میں یشپال سنگھ کو قتل، دنگا فساد اور دیگر جرائم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔اندرا گاندھی کے قتل کے بعد شدت پسندوں نے آزادانہ 3 دن تک ملک بھر کی سکھ خواتین کا ریپ، سکھ مردوں کا قتل اور ان کے گھروں، کاروباری مراکز کو نذر آتش کیا تھا۔سکھ مخالف فسادات کی پوری لہر بھارت میں پھیل گئی تھی تاہم نئی دہلی میں ہزاروں سکھ برداری کے لوگوں کو گھروں سے باہر گھیسٹ کر انہیں زندہ جلا دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اندراگاندھی نے امرتسر میں قائم گولڈن ٹیمپل میں بھارتی فوج کو آپریشن کی اجازت دی تھی تاکہ سکھوں کی علیحدگی پسند تحریک کو کچلا جا سکے، آپریشن میں ہزاروں سکھوں کو قتل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 1984 میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کے سکھ گارڈ نے قتل کردیا تھا، واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے تقریباً 3 ہزار سکھوں کو قتل کردیا تھا۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.