فرانس ،ْمنصوعات کی تیاری میں جانوروں کی کھالیں استعمال کرنے کیخلاف برہنہ احتجاج

پیر 17 دسمبر 2018 20:55

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) فرانس کے سیاحتی شہر بارسلونا میں جانوروں اور پرندوں کی کھالوں سے مصنوعات کی تیاری کے خلاف سماجی کارکنوں نے برہنہ احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جانور اور پرندوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی کارکن سخت سردی میں بارسلونا کے انتہائی مصروف مقام پر برہنہ احتجاج کرتے ہوئے اپنے جسموں پر ’خون‘ لگا کر زمین پر مردہ حالت میں لیٹ گئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسم پر لال رنگ جانوروں کے خون سے مشابہت کے لیے لگایا تھا جبکہ بے حس و حرکت لیٹنے کو ہلاک ہونے والے جانوروں سے تشبیہ دی گئی جن کی کھالوں سے جیکٹ، پرس اور دیگر اشیا بنائی جاتی ہیں۔احتجاجی مظاہرین میں سے ایک خاتون نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ لیدر کے کوٹ کو تیار کرنے میں اور کتنے جانور ہلاک کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسپین اور لاطینی امریکا میں جانوروں کے حقوق کے لیے متحرک سماجی گروپ انیما نیوٹرلسٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں متعدد مرد و زن نے شرکت کی۔ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 85 فیصد لیدر ان جانوروں سے کی کھالوں سے حاصل ہوتا ہے جنہیں پنجرے میں ساری عمر بند رکھا جاتا ہیاور پھر ذبح کر کے ان کی کھال حاصل کرلی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں متعدد بڑے فیشن برانڈز نے مصنوعات کی تیاری میں جانوروں کی کھال کا استعمال ترک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :