ائندہ ڈومیسٹک سیزن سے پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا نظام لانے کی تیاریاں مکمل
پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید کے ماسٹر پلان اور فارمولے کو عملی جامع پہنانے کا فیصلہ ،ْ حتمی منظوری (کل) دی جائیگی
پیر 17 دسمبر 2018 20:55
(جاری ہے)
ہارون رشید نے اس سلسلے میں مختلف ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں سے بھی رائے لی ہے۔ پی سی بی اتفاق رائے سے ایسا نظام لانا چاہتا ہے جس میں کوالٹی کرکٹ ہو تاہم یہ بات طے ہے کہ کوئی بھی ڈپارٹمنٹ کی ٹیم اگلے سیزن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دے گی۔
ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیموں کا انتظام ڈپارٹمنٹ کے پاس جانے کے بعد ریجن کے منتخب نمائندوں کی حیثیت کیا ہوگی اس بارے میں بہت کچھ طے ہونا باقی ہے۔ اس وقت ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کے پاس جو کرکٹرز اور کوچنگ اسٹاف ہے ان کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ گیا ہے کیونکہ ہر ریجن کے کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایس ایل فرنچائزوں کی طرز پر ہوگا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایک ایک ریجن کے تمام اخراجات ایک ایک ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پی سی بی نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس میں واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین، کے آر ایل کے ایاز بٹ، لاہور ریجن کے شاہ ریز روکڑی، پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر، جنرل منیجرعثمان واہلہ اور منیجر ڈومیسٹک ثاقب عرفان شامل تھے۔ذرائع کے مطابق جنرل مزمل کا کہنا ہے کہ فارمولے کو مزید بحث کیلئے بورڈ آف گورنرز کے سامنے لایا جائے۔ تاہم اگلے سال سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیمیں ختم ہوجائیں گی اور ریجن کا انتظام ڈپارٹمنٹ چلائیں گے۔ ریجن کا پروفیشنل سیٹ اپ بنایا جائے گا جس میں ایم ڈی کا تقرر کیا جائے گا جبکہ ہر ریجن اور ڈپارٹمنٹ مل کر کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور مراعات کا تعین کریں گے۔ذرائع کے مطابق منگل کی میٹنگ سے قبل کوئٹہ ریجن کے مراد اسماعیل کے عہدے کی معیاد پوری ہوگئی ہے۔ سیالکوٹ ریجن میں الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ایک اور ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے فارمولے میں ڈپارٹمنٹ سے وابستہ کرکٹرز کا مستقبل تاریک ہوسکتا ہے جبکہ آٹھ کے علاوہ بقیہ ڈپارٹمنٹ کا مستقبل کیا ہوگا اس بارے میں بھی سوچ وبچار کیا جارہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ نچلے ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں بند ہوجائیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.