ن لیگ میں آ ئندہ3 مہینوں میں فاروڈ بلاک بن جائیگا، فیصل واوڈا

ن لیگ میں ایم کیوایم سے زیادہ ٹکڑے ہوں گے، ن لیگ میں قومی اور پنجاب اسمبلی دونوں میں فاروڈ بلاک بنیں گے، پنجاب میں ہم سیاسی مخالفین کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 دسمبر 2018 20:23

ن لیگ میں آ ئندہ3 مہینوں میں فاروڈ بلاک بن جائیگا، فیصل واوڈا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک آئندہ تین چار مہینوں میں بنیں گے، ن لیگ میں ایم کیوایم سے زیادہ ٹکڑے ہوں گے، ن لیگ میں قومی اور پنجاب اسمبلی دونوں میں فاروڈ بلاک بنیں گے، پنجاب میں ہم سیاسی مخالفین کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔انہوں نے آج نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے۔

ن لیگ میں فاروڈ بلاک آئندہ تین چار مہینوں میں بنیں گے۔ن لیگ میں ایم کیوایم سے زیادہ ٹکڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہم سیاسی مخالفین کی توقعات سے بھی زیادہ مضبوط ہوجائیں گے۔ مسلم لیگ میں دونوں اسمبلیوں میں فاروڈ بلاک بنے گا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ نہیں کریں گے بلکہ ارکان گرفتاریوں اور اپنی جانیں بچانے کیلئے فاروڈ بلاک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔ مزید برآں وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈانے کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائی ہیں، جن کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہیں،عابد شیر علی کو لندن میں 8جائیدادیں ثابت کرنے کا چیلنج دیتاہوں۔میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے یہ جائیدادیں قانونی ذرائع سے بنائی ہیں ، ان کے اور ان کے والد کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ میں نے لندن کے سوا ان کی ایریا میں اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو دیئے گئے ڈکلیئریشن فارم کے مطابق انہوں نے اپنی ملکیت میں5جائیدادوںکی قیمت برطانوی پائونڈز میں ظاہر کی ہے اور ان میں سی3جگہوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کی گئی تفصیلات میں لندن جائیداوں کی قیمتیں ان فلیٹوں کی اصل قیمت سے بہت کم ہیں، فیصل واوڈا کی جانب سے جو قیمتیں ای سی پی کو بتائی ہیں وہ ان جائیدادوں کی برسوں پہلے خریدی گئی قیمت ہوسکتی ہیں۔

اس معاملے پر سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے دعویٰ کیاتھاکہ لندن میں فیصل واوڈا کی 8 جائیدادیں ہیں ، جس پر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میری لندن میں 8جائیدادیں نہیں ہیں اور میں عابد شیر علی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اسے ثابت کریں۔