ڈیرہ مرادجمالی سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر دوڈ گئی

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈیرہ مرادجمالی سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ گیس بھی غائب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی تمبو چھتر سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید سردی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے شدید سردی کے باعث گیس غائب ہزاروں گھرانوں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے امور خانہ داری میں خواتین سمیت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گیس نہ ہونے کے باعث لوگ لکڑیاں اور ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں سیاسی و سماجی امور عوامی حلقوں نے ارباب اختیا ر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :