ہائر ہاکی سیریز اوپن ،ازبکستان نے افغانستان اور پریذیڈنٹ الیون نے نیپال کو شکست دیدی

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ہائر ہاکی سیریز اوپن میں پہلے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو میچز کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں ازبکستان نے افغانستان کو اور دوسرے میچ میں پریذیڈنٹ الیون ( پاکستان )نے نیپال کو شکست دے دی ۔دونوں میچز یک طرفہ رہے ۔افتتاحی میچ میں ازبکستان نے افغانستان کو 11-0سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

میچ یک طرفہ رہا اور افغانستان کی ٹیم کلب لیول کی ٹیم ثابت ہوئی اور کوئی گول نہ کرسکی۔

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت تھے ۔پریذیڈنٹ الیون جو کہ پاکستان کے ایمرجنگ کھلاڑیوں پر مشتتمل تھی نے نیپال کو 9-0سے شکست دی ۔آج منگل کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ قازقستان اور نیپال کے مابین ہوگا جبکہ دوسرا میچ پریذیڈنٹ الیون اور ازبکستان کے مابین نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا ۔