پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام سپرنٹ ویمن ایلیٹ اور ایلیمنیشن ریس کے مقابلے، آرمی کی صبیحہ کی پہلی پوزیشن

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام سپرنٹ ویمن ایلیٹ اور ایلیمنیشن ..
لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری قومی مینز اور ویمینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز خواتین کے سپرنٹ ویمن ایلیٹ اور ایلیمنیشن ریس کے مقابلے ہوئے۔ سپرنٹ ویمن ایلیٹ کے مقابلے میں آرمی کی صبیحہ نے پہلی، واپڈا کی فضہ ریاض نے دوسری جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی راجیہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایلیمنیشن ریس میں آرمی کی صبیحہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی راجیہ نے دوسری اور واپڈا کی انم تیسرے نمبر پر رہیں۔ پیر کے روز ہونے والے مقابلوں کے مہمان خصوصی صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔ آج بروز منگل کو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس ندیم سرور ہونگے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔